نئی دہلی،10 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے اتر پردیش کی ہردوئی لوک سبھا سیٹ سے سماج وادی پارٹی نے ایک بار پھر اوشا ورما کو ٹکٹ دیا ہے۔اس سیٹ پر بی جے پی سے اب انشل ورما ایم پی ہیں جن کوگزشتہ انتخابات میں 360501 (37.05 فیصد) ووٹ ملے تھے۔وہیں بی ایس پی کو 279158 (28.69 فیصد) ایس پی (اوشا ورما) کو 276543 (28.42 فیصد)، کانگریس کو 23198 (2.39 فیصد) ووٹ ملے تھے۔اس سیٹ پر اس بار نتیجے بدلے نظر آ رہے ہیں اور اگر لوک سبھا انتخابات 2014 کی بنیاد پر دیکھیں تو ایس پی اور بی ایس پی مل کر اس بار مل بی جے پی کا کھیل خراب کر سکتی ہیں۔کیونکہ دونوں ہی پارٹیوں کے ووٹ فیصد کو ملا دیں تو یہ بی جے پی کے ووٹ فیصد سے کافی آگے چلا جاتا ہے۔وہیں کانگریس کی حالت اس سیٹ پر کافی خراب ہے۔بی جے پی کے لئے اس سیٹ پر راحت والی بات یہ ہو سکتی ہے کہ ایس پی لیڈر رہے نریش اگروال پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں جن کا ہردوئی میں اچھا خاصا اثر ہے۔لیکن دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ ہردوئی میں وہ بی جے پی کو کتنے ووٹ دلا پائیں گے۔آپ کو بتا دیں کہ بی جے پی اس سیٹ سے تین بار الیکشن جیت چکی ہے۔کانگریس کے حصے میں 6 بار یہ سیٹ آچکی ہے۔ایس پی امیدوار کو دو بار یہاں کے عوام ایم پی بنا چکی ہے۔سال 2009 میں اوشا ورما یہیں سے ممبر پارلیمنٹ چنی جا چکی ہیں۔1957 کے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جن سنگھ بھی یہاں سے ایک بار جیت درج چکی ہے۔غور طلب ہے کہ لوک سبھا انتخابات کو لے کر پارٹیوں نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان شروع کر دیا ہے۔سماجوادی پارٹی نے اب تک امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔جس مین پوری سے ملائم سنگھ یادو، قنوج سے ڈمپل یادو، بدایوں سے دھرمیندر یادو، فیروز آباد سے اکشے یادو شامل ہیں۔